پاکستان بھر میں عید الاضحی مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے


پاکستان بھر میں عید الاضحی مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے

دنیا کے مختلف ممالک کی طرح پاکستان میں بھی عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق عیدالاضحیٰ کے موقع پر پاکستان بھر میں سیکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور مساجد اور امام بارگاہوں کے باہر پولیس نفری تعینات رہے گی۔

وفاقی دارالحکومت میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع فیصل مسجد میں ہو گا جبکہ لاہور میں نماز عید کا بڑا اجتماع بادشاہی مسجد میں ہو گا۔

کراچی میں بھی عید قرباں کے سینکڑوں چھوٹے بڑے اجتماعات ہوں گے۔

اس کے علاوہ دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں بھی نماز عید کے اجتماعات ہوں گے جس میں ملکی سلامتی اور یکجہتی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔ نماز عید سے فارغ ہونے کے بعد مسلمان سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کریں گے۔

دوسری جانب سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک، امریکا، برطانیہ، فرانس، چین، آسٹریلیا، افغانستان، انڈونیشیا، عراق، مصر اور مشرق بعید میں کروڑوں مسلمانوں نے جمعہ کے روز عید الاضحی مذہبی جوش و جذبے سے منائی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری