عراقی فوج نے داعش کا احمق ترین دہشت گرد گرفتار کرلیا + تصویر


عراقی فوج نے داعش کا احمق ترین دہشت گرد گرفتار کرلیا + تصویر

عراقی سیکورٹی فورسز نے ایک ایسے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا ہے جسے شوشل میڈیا پر احمق ترین داعشی کا لقب دیا گیا ہے۔

تسنیم نیوز نے روسیا الیوم کے حوالے سے بتایا ہے کہ عراقی فوج نے ایک ایسے دہشت گرد کو گرفتار کیا ہے جسے سماجی ویب سائٹوں پر لوگوں نے دنیا کا احمق ترین دہشت گرد قرار دیاہے۔

یہ تو سب پر عیاں ہے کہ داعشی دہشت گردوں کو جب شکست کا سامنا ہوتا ہے تو اپنے اجداد کی پیروی کرتے ہوئے زنانہ لباس پہن کر فرار کرنے کی ناکام کوششیں کرتے ہیں۔ اس بار بھی کچھ ایسا ہی ہوا لیکن بے وقوف دہشت گرد کی عقل نے فرار ہوتے وقت کام کرنا چھوڑ دیا۔

عراقی فوج نے دو ایسے دہشت گردوں کو فرار ہوتے ہوئے دیکھ کر گرفتار کیا جو زنانہ لباس میں بھاگ رہے تھے جب برقعہ ہٹایا گیا تو معلوم ہوا کہ ایک دہشت گرد نے میک اپ کرلیا ہے لیکن موچھے کاٹنا بھول گیا ہے۔

سماجی ویب سائٹوں پر اس کو دنیا کا احمق ترین دہشت گرد کا لقب دیا گیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری