ایران اور ترکی کا روہنگیا مسلمانوں کیلئے امداد فراہم کرنے پر اتفاق


ایران اور ترکی کا روہنگیا مسلمانوں کیلئے امداد فراہم کرنے پر اتفاق

آستانہ میں ایرانی صدر حسن روحانی اور ترک صدر طیب اردگان کی ملاقات ہوئی جس میں برما کے روہنگیا مسلمانوں کیلئے امداد فراہم کرنے پر اتفاق ہوا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق آستانہ میں ایرانی صدر حسن روحانی اور ترک صدر طیب اردگان کی ملاقات ہوئی جبکہ ایران اور ترکی نے برما کے روہنگیا مسلمانوں کیلئے امداد فراہم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

ایران کے صدر حسن روحانی نے برما کی حکومت سے روہنگیا مسلمانوں پر مظالم بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

اس موقع پر ترک صدر طیب اردگان نے کہا کہ روہنگیا مسلمانوں پر مظالم روکنے کیلئے میانمار کی حکومت پر دباؤ ڈالا جائے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری