حضرت عبداللہ شاہ غازی کا 1287واں عرس مبارک + ویڈیو


حضرت عبداللہ شاہ غازی کا 1287واں عرس مبارک + ویڈیو

حضرت عبداللہ شاہ غازی کے 1287 ویں عرس کی تقریبات کا افتتاح صوبائی وزیر اطلاعات محنت و ٹرانسپورٹ سید ناصرحسین شاہ نے ان کے مزار اقدس پر پھولوں کی چادر چڑھاکر کیا اور فاتحہ خوانی بھی کی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق کراچی شہر میں سمندر کنارے واقع امام زادہ سید عبداللہ المعروف عبداللہ شاہ غازی کے 1287 ویں عرس کی تقریبات کا آغاز ہوگیا.

شہید سید عبداللہ امام حسن علیہ السلام کی اولاد میں سے ہیں اور انکے مزار اقدس پر پورے پاکستان سے زائرین زیارت کے لئے حاضر ہوتے ہیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات محنت و ٹرانسپورٹ سید ناصرحسین شاہ نے گورنر سندھ کی جانب سے باضابطہ افتتاح ان کے مزار اقدس پر حاضر ہوکر پھولوں کی چادر چڑھاکر کیا اور فاتحہ خوانی بھی کی۔

سیکریٹری اوقاف ریاض حسین سومرو، چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف سندھ مشتاق سومرو, ایڈمنسٹریٹر اوقاف کراچی زاھد شر،  منیجر عبداللہ شاہ غازی مزار احمد علی انڑ  اور سید کمیل حیدرشاھ چئرمین سکھر میونسپل کمیٹی بھی انکے ہمراہ تھے۔

صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاھ نے عرس تقریبات کا باضابطہ افتتاح کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ عرفائے عظام اور اولیائے کرام کی سرزمین ہے یہاں پر ان بزرگان دین نے اپنے کلام اور پیغام سے امن محبت اور بھائی چارے اور ہم آھنگی کا درس پھیلایا اور اللہ کا پیغام عوام تک پھنچایا۔

لاکھوں کی تعداد میں پورے پاکستان سے زائرین  عقیدتمند آکریہاں حاضری بھرتے ہیں۔ ان کی سہولیات کیلیے حکومت سندھ بھرپور اقدامات کررہی ہے کیونکہ یہاں  چند سال پہلے ایک ناخوشگوار واقعہ رونما ہوا  تھا جس کے پیش نظر مزید سخت حفاظتی اقدامات کرتے ہوئے زائرین کیلیے  واک  تھرو گیٹس سی سی ٹی وی کیمرا اور نجی سیکورٹی گارڈز سمیت دیگر حفاظتی اقدامات کئے ہیں اور مزید ان کے لیے تین دن تک مفت طعام اور دیگر انتظامات بھی کئے ہیں۔

ناصر شاہ نے مزید کہا کہ زائرین و دیگر آنے والوں کیلیے ایسے صوفیائے کرام اور بزرگان دین اولیائے کرام کے پیغام کوعام عوام تک پہیلانے کیلیے ایک تحقیقی مرکز کا قیام بھی عمل میں لایا جارہا ہے اور  مزید تمام مزارات مقدس مقامات درگاہوں، مسجدوں اور دیگر مذھبی مقامات کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلیے بھی کئی منصوبے جاری ہیں اور تکمیل کے مراحل میں ہیں۔ نیز مزار عبداللہ شاھ غازی پر تین دن تک محفل سما و قوالی منعقد ہوگی۔

زائرین کو سہولیات اور عقیدت مندی کا موقع فراہم کیا جارہا ہے.سیکریٹری اوقاف ریاض حسین  سومرو اور چیف ایڈمنسٹریٹر سندھ نے صوبائی وزیر ناصر حسین شاھ کو مزار عبداللہ شاھ غازی سمیت دیگر مزارات اور مقامات پر جاری ترقیاتی منصوبوں حکومتی اقدامات اور زائرین کی سھولیات کے انتظامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ بھی دی۔

اس موقع پر مہمانان گرامی کوسندھ کی ٹوپی اور اجرک  کا روایتی تحفہ پیش کیا.حضرت عبداللہ شاھ غازی کے عرس کی تقریبات کا سلسلہ تین روز تک جاری رہینگی اورلاکھوں زائرین پورے پاکستان سے اپنی عقیدت کا اظھار کرنے کیلیے مزار پر حاضری دینگے

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری