پاراچنار میں ذہین طلباء کے اعزاز میں تقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد


پاراچنار میں ذہین طلباء کے اعزاز میں تقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد

پاراچنار کے ذہین طلبہ میں ایوارڈ تقسیم کرنے کے لیے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے نمائندے ساجد کاظمی نے رپورٹ دی ہے کہ  بریلنٹ کالج پاراچنار نے ایف ایس سی میں فرسٹ، سیکنڈ اور تھرڈ پوزیشن حاصل کرنے والے ہونہار طلباء میں قیمتی انعامات تقسیم کئے۔

تفصیلات کے مطابق پریس کلب پاراچنار میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے راہنما شبیر ساجدی، پروفیسر سجاد، اشرف علی، مسرت حسین منتظر اور دیگر ماہرین تعلیم نے کہا کہ کرم ایجنسی میں تعلیمی ترقی کی بہتری کے لیے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے اور ذہین طلباء کی حوصلہ افزائی کے لیے اس قسم کے اقدامات ناگزیر ہیں۔

ایجنسی بھر میں ایف سی میں فرسٹ سیکنڈ اور تھرڈ پوزیشن حاصل کرنے پر بریلنٹ کالج کے طلبہ مجاہد حسین، ارشاد حسین اور امین حسین کو ایوارڈ دیئے گئے جبکہ میٹرک کے امتحان میں ایجنسی بھر میں فرسٹ پوزیشن حاصل کرنے پر علامہ اقبال پبلک سکول کے قیصر علی نے فرسٹ، کوھسار پبلک سکول کے دو طلبہ سید عابد حسین اور امید حسین نے سیکنڈ اور اسلامک گرلز کالج کی تنزیحہ بتول نے تھرڈ پوزیشن لینے پر ایوارڈ وصول کئے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری