امرناتھ یاترا حملے میں ملوث لشکر طیبہ کا کمانڈر ابو اسماعیل ساتھی سمیت ہلاک ،انٹرنیٹ اور ریل خدمات متاثر


امرناتھ یاترا حملے میں ملوث لشکر طیبہ کا کمانڈر ابو اسماعیل ساتھی سمیت ہلاک ،انٹرنیٹ اور ریل خدمات متاثر

سرینگر کے مضافات میں فوج نے دو جنگجوں کی ہلاکت کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ مارے گئے جنگجو امرناتھ یاترا حملے میں ملوث تھے

  خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سرینگر کے مضافاتی علاقے آری باغ نوگام نامی گاوں کو فوج نے محاصرے میں لے کر سرچ آپریشن کا آغاز کردیا۔

بھارتی فوج کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ مذکورہ گاوں میں کئی جنگجو پناہ لئے ہوئے ہیں۔ 

سرچ آپریشن کے دوران طرفین کے مابین شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جو کافی دیر تک جاری رہا۔ حملے کے بعد اس پورے علاقے کو گھیرے میں لیا گیا اور جنگجوﺅں کے فرار ہونے کے تمام راستوں کو بند کیا گیا اس دوران شدید گولہ باری کے دوران لشکر طیبہ کے غیر ملکی کمانڈر ابو اسماعیل اور اسکے ساتھی کو ہلاک کیا گیا۔

بھارتی پولیس کے مطابق لشکر طیبہ کا یہ کمانڈر ابو اسماعیل امرناتھ یاترا کے حملے میں ملوث تھا۔

پولیس کے مطابق سرینگر نیوہ روڑ پر واقع آری گام نوگام میں مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد فوج اور ایس او جی سری نگر علاقے کا محاصرہ کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مختصر کارروائی کے دوران علاقے میں موجود جنگجوﺅں اور فوج و فورسز کے درمیان گولیوں کاتبادلہ ہوا جس میں دو جنگجو مارے گئے جن میں سے ایک کی شناخت لشکر طیبہ کے اعلیٰ کمانڈر ابو اسمائیل کے طور پر ہوئی جبکہ اسکاقریبی ساتھی چھوٹاقاسم بھی مارا گیا۔

ادھر سرینگر میں تمام سیکورٹی ایجنسیوں کو متحرک کرکے چوکسی بڑھا دی گئی۔

اس دوران شمال اور جنوب سے گاڑیوں کی چیکنگ کا عمل شروع ہوگیا ہے جبکہ حساس مقامات پر جگہ جگہ ناکے لگا دئے گئے۔

حکام نے ممکنہ افواہ بازی پر قابو پانے کے لئے سرینگر میں انٹرنیٹ اور ریل سروس کو بھی معطل کیا ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری