"ہم ملک کے وفادار ہیں"، کے عنوان سے پاراچنار میں طلباء کے مابین تقریری مقابلہ


"ہم ملک کے وفادار ہیں"، کے عنوان سے پاراچنار میں طلباء کے مابین تقریری مقابلہ

پاکستان کے قبائلی علاقے پاراچنار میں مختلف پرائیویٹ اور سرکاری اسکولوں کے طلباء کے مابین "ہم ملک کے وفادار ہیں" کے عنوان سے تقریری مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پاراچنار میں اسکولوں کے طلباء کے مابین تقریری مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے متعدد طلباء نے حصہ لیا۔

تقریری مقابلہ گورنمنٹ پولی ٹیکنیک انسٹیٹیوٹ پاراچنار میں منعقد کیا گیا جس میں طلباء کے علاوہ کثیر تعداد می اساتذہ اور قبائلی عمائدین نے بھی شرکت کی۔

یہ تقریری مقابلہ "ہم ملک کے وفادار ہیں" کے عنوان سے کرایا گیا۔

مقابلے میں کرم پبلک سکول کے طالب علم محمد تیمور شاہ پہلی، اسرار شہید ہائی سکول کے طالب علم سید انور شاہ نے دوسری، phsسکول کے اسد اللہ نے تیسری اور اسلامیہ سکول کے طالب علم ذیشان حیدر نے چوتھی پوزیشن حاصل کی جن کو انعامات سے بھی نوازا گیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سینیٹر سجاد حسین طوری، فاٹا اسکیل منیجر ارشد فاروقی اور کالج کے پروفیسر نواب علی نے کہا کہ عنقریب پولی ٹیکنیک انسٹیٹیوٹ پاراچنار میں پراجیکٹ ایگزیبیش کا انعقاد کیا جائے گا۔

مقررین کا کہنا تھا کہ فاٹا سیکرٹریٹ قبائلی طلبہ کے مسائل کے حل کیلئے مختلف اقدامات اٹھا رہی ہے جس میں مختلف قسم کے ڈپلومے اور کھیل کود کے مواقع فراہم کرنا بھی شامل ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری