جموں کے بانہال علاقے میں فورسز کیمپ پر 90 کی دہائی کے بعد پہلا حملہ، ایک بھارتی اہلکار ہلاک، دوسرا زخمی


جموں کے بانہال علاقے میں فورسز کیمپ پر 90 کی دہائی کے بعد پہلا حملہ، ایک بھارتی اہلکار ہلاک، دوسرا زخمی

جموں کے بانہال علاقے میں ایک طویل وقفے کے بعد کشمیری مجاہدین نے اپنی موجودگی کا احساس دلاتے ہوئے سیما سشتر بل کے ایک کیمپ پر حملہ کردیا جس میں ایک بھارتی فوجی کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ دوسرا زخمی ہوا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق کل شام نوگام بانہال میں مسلح مجاہدین نے سیما سشتر بل کے ایک کیمپ پر حملہ کردیا۔

حملے کے بعد مسلح مجاہدین فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

حملے میں ایک بھارتی اہلکار رام پرویشن یادو ہیڈ کانسٹیبل بری طرح سے زخمی ہوگیا جسے علاج و معالجے کے لئے اسپتال لے جانے کی کوشش کی گئی لیکن ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا جبکہ دوسرا اہلکار زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔

یاد رہے کہ نوے کی دہائی کے بعد جموں صوبے کے بانہال علاقے میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا حملہ قرار دیا جارہا ہے جو اس کیمپ پر کیاگیا جس سے کیمپ میں موجود اہلکاروں میں کھلبلی مچ گئی اور انہوں نے فوری طور پوزیشن سنبھال کر جوابی کاروائی شروع کی۔

آس پاس کے علاقوں کو محاصرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردی گئی۔

واقعے سے پورے علاقے میں خوف پھیل گیا کیونکہ اس علاقے میں اس طرح فورسز کیمپ پر حملہ اپنی نوعیت کا پہلا حملہ قرار دیا جارہا ہے۔

اس واقعے کی اطلاع ملتے ہی اعلی پولیس اور فوجی حکام جائے واردات پر پہنچ گئے اور معاملے کی جانکاری حاصل کی۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری