نئے اسلامی سال 1439کے آغازپرملک حسینی رنگ میں رنگ گیا


نئے اسلامی سال 1439کے آغازپرملک حسینی رنگ میں رنگ گیا

محرم الحرام کا چاند نظر آنے کے اعلان کے بعد ملک بھر میں مجالس و ماتم داری کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، آج پاکستان اور ایران سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں محرم الحرام کے چاند نظر آنے کے اعلان کے بعد شہر شہر گلی گلی میں مجالس و ماتم داری کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

  واضح رہے کہ پاکستان میں نئے اسلامی سال کے پہلے مہینے محرم الحرام کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں محکمہ موسمیات کے دفتر میں ہوا، جس کی صدارت کمیٹی کے سربراہ مفتی منیب الرحمٰن نے کی۔

ملک کے مختلف شہروں اور علاقوں سے چاند نظر آنے کی شہادتیں ملنے کے بعد مفتی منیب الرحمٰن نے چاند نظر آنے کا باقاعدہ اعلان کیا۔

رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ عاشور یکم اکتوبر بروز اتوار کو ہوگا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری