افغان مہاجرین پاکستان پر بوجھ ہیں، واپس بھیجا جائے، عدالت میں درخواست دائر


افغان مہاجرین پاکستان پر بوجھ ہیں، واپس بھیجا جائے، عدالت میں درخواست دائر

پشاور ہائی کورٹ نے افغان مہاجرین کی واپسی سے متعلق دائر درخواست پر وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے جواب طلب کرلیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پشاور ہائی کورٹ نے افغان مہاجرین کی واپسی سے متعلق دائر درخواست پر وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے جواب طلب کرلیاہے۔

سینئر ایڈووکیٹ خورشید خان کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کے موقع پر عدالت کو بتایا گیا کہ افغان مہاجرین 30سال سے پاکستان کے کونے کونے میں آباد ہیں جس کی وجہ سے پاکستان کی معیشت پر منفی اثر پڑرہا ہے، مہنگائی اور جرائم میں بھی کافی اضافہ ہوا ہے۔

سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ افغان مہاجرین پاکستان میں ایک پاکستانی شہری کی طرح زندگی بسر کررہے ہیں اور انہیں پوری آزادی حاصل ہے، وہ کاروبار کرسکتے ہیں، نوکری کرسکتے ہیں مکمل آزادی کے ساتھ پورے ملک میں گھوم سکتے ہیں، لیکن دوسرے ممالک میں افغان مہاجرین کو اس قسم کی کوئی سہولت موجود نہیں ہے، ایک شہر سے دوسرے شہر جانے کے لئے حکومت سے اجازت نامہ لینا پڑتا ہے۔

اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ افغان مہاجرین کے واپس جانے سے لاکھوں پاکستانیوں کےلئے روزگار کے مواقع فراہم ہونگے۔

خیال رہے کہ پاکستان مہاجرین کی میزبانی کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے، پاکستان میں افغانستان سمیت دنیا بھر کے لاکھوں مہاجرین قانونی یا غیر قانونی طور پر آباد ہیں جس کی وجہ سے ملکی معیشت اور امن وامان کی صورتحال پر منفی اثرات پڑتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں جاری بدامنی اور ٹارگٹ کلنگ میں بھی افغان شدت پسند ملوث رہے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری