امام خامنہ ای کے بیان پر بین الاقوامی میڈیا کا ردعمل/ ایران نے ٹرمپ کی بیہودہ گفتگو کو مسترد کر دیا


امام خامنہ ای کے بیان پر بین الاقوامی میڈیا کا ردعمل/ ایران نے ٹرمپ کی بیہودہ گفتگو کو مسترد کر دیا

عالمی میڈیا میں امریکی صدر کی ایران مخالف گفتگو کے بارے میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے بیان کو وسیع پیمانے پر کوریج دی گئی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی گذشتہ دنوں ایران مخالف ہرزہ سرائی پر امام خامنہ ای کا بیان عالمی میڈیا کی زینت بن گیا۔

خبر رساں ایجنسی رویٹرز نے امام خامنہ ای کے بیان کہ "اگر امریکہ نے ایٹمی معاہدے کو پھاڑ دیا تو ہم اس کے ٹکڑے ٹکڑے کردیں گے" کو اپنی شہ سرخی قرار دیا اور لکھا کہ ایران کے سپریم لیڈر کا بیان امریکی صدر ڈولنڈ ٹرمپ کی تقریر ایران اور ایٹمی معاہدے کیخلاف تقریر کے پانچ روز بعد سامنے آیا ہے۔

برطانوی نیوز ایجسیز نے لکھا کہ "ٹرمپ کی روز جمعہ کی تقریر نے واشنگٹن کو ایٹمی معاہدے میں شامل دوسرے تمام ممالک حتی یورپی ملکوں کے مقابل لاکھڑا کیا ہے"، ان ملکوں نے تاکید کی ہے کہ واشنگٹن یک طرفہ طور پر ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدے سے خارج نہیں ہو سکتا۔

رویٹرز نے لکھا ہے کہ "آیت اللہ خامنہ ای نے یورپ کے موقف کا خیر مقدم کیا ہے لیکن ساتھ ہی یہ بھی کہا ہے کے صرف بیان کافی نہیں ہیں۔"

یورو نیوز نے بھی فوری طور پر آیت اللہ خامنہ ای کے بیان کو بریکنگ نیوز کے طور پر کوریج دی اور اپنی سرخی میں لکھا کہ "ٹرمپ کی بیہودہ باتوں کا جواب دینے کی ضرورت نہیں۔"

صہیونی روزنامہ ھاآرتص نے لکھا  کہ "امریکہ صہیونیوں کا آلہ کار اور داعش کو تشکیل دینے والا اس وجہ  سے غم و غصے میں  مبتلا ہے کہ تھران اس کے سارے منصوبے لبنان، عراق اور شام میں  ملیا میٹ کر چکا ہے۔"

روز نامہ اکنامک ٹائمز نے اپنی شہہسرخی میں لکھا کہ "ایران کے سپریم لیڈر نے ٹرمپ کی منفی اور بیہودہ گفتگو کو مسترد کر دیا۔"

بی بی سی لندن نے بھی رہبر انقلاب کی گفتگو کی طرف اشارہ کیا اور لکھا کہ رہبر انقلاب ایران نے امریکی صدر کی ایران کے خلاف سخت گفتگو کے رد عمل میں کہا ہے کہ "وہ نہیں چاہتے کہ امریکہ کے بدزبان اور بداخلاق صدر کی بیہودہ و منفی گفتگو کے جواب میں اپنا وقت ضائعہ کریں۔"

ایسوشیٹڈ پریس نے لکھا کہ "ایران کے سپریم لیڈر نے یورپ سے چاہا ہے کہ ایٹمی معاہدہ کی حمایت میں بیشتر اقدامات کرے۔"

روزنامہ صہیونیسٹ ٹائمز نے لکھا کہ "رہبر انقلاب ایران نے ٹرمپ کی گفتگو کو بیہودہ اور منفی قرار دیا۔"

فرانس کی خبر رساں ایجنسی نے لکھا کہ "ایران کے رہبر اعلیٰ نے ٹرمپ کی تقریر کو نامعقول شخص کی بیہودہ یاوہ گوئی کے عنوان سے رد کر دیا ہے۔"

روزنامہ اینڈیپنڈنٹ، سی این بی سی، روزنامہ ہندوستان ٹائمز، یو ایس ٹائمز اور دیگر خبر رساں اداروں نے بھی امام خامنہ ای کے بیان کو کوریج دیتے ہوئے اپنے روزناموں کو زینت بخشا۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری