عالمی اداروں کے ایماء پر ناصر شیرازی کو اغواء کیا گیا/ پنجا ب حکومت ریاستی طاقت کا بے دریغ استعمال کر رہی ہے + ویڈیو


عالمی اداروں کے ایماء پر ناصر شیرازی کو اغواء کیا گیا/ پنجا ب حکومت ریاستی طاقت کا بے دریغ استعمال کر رہی ہے + ویڈیو

علامہ ناصر عباس نے کہا: "پنجاب حکومت نے ڈپٹی چیف ایم ڈبلیو ایم کو عالمی سطح پر اٹھنے والی مقاومتی تحریکوں کی بھرپور حمایت اور نائیجیریا، شام، عراق، فلسطین، کشمیر، بحرین اور سرزمین حجاز کے مظلومین کے لئے آواز بلند کرنے کے جرم میں اغواء کیا ہے۔"

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے تسنیم نیوز کے ساتھ خصوصی انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم کے ڈپٹی چیف ناصر عباس شیرازی کو یکم نومبر سے پنجاب حکومت اور ان کے اداروں نے اٹھا رکھا ہے، ناصر شیرازی عالمی سطح پر اٹھنے والی مقاومتی تحریکوں کی بھرپور حمایت کرتے تھے، وہ نائیجیریا، شام، عراق، فلسطین، کشمیر، بحرین اور سرزمین حجاز کے مظلومین کے لئے آواز بلند کرتے تھے، جس بنا پر انہیں اٹھایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ انہیں عالمی قوتوں کے ایما پر پنجاب حکومت نے اٹھایا ہے،  پنجاب حکومت ریاستی طاقت کا بے دریغ استعمال ملت تشیع کے خلاف کر رہی ہے۔  ہمارے بہت سے لوگوں کو اٹھایا گیا ہے، ماڈل ٹاون کا واقعہ بھی پنجاب حکومت کے ظلم کی مثال ہے۔  چوہدری شیر علی نے رانا ثنا کو کئی افراد کا قاتل قرار دیا ہے۔ ناصر شیرازی کا اغواء ایک بہت بڑا ظلم اور انسانی و جمہوری قدروں کی پامالی ہے۔ پنجاب حکومت نے ناصر شیرازی کو اغوا کرکے یہ پیغام دیا ہے کہ ہم آپ سے بدمعاشی کریں گے۔

ختم نبوت کے اہم معاملے پر بات کرتے ہوئے علامہ ناصر عباس شیرازی نے کہا کہ موجود ہ حکومت نے عالمی اشاروں پر یہ کام انجام دیا ہے، وزیر قانون بچہ نہیں ہے، یہ تمام سوچی سمجھی سازش کے تحت کیا گیا، حقوق نسواں بل بھی سی آئی اے کی طرف سے تھا۔ عالمی طاقتوں کے ایما پر یہاں جنرل کیانی نے آر اوز کا الیکشن کرایا اور اب انہی کے ایما پر قانون سازی بھی کی جارہی ہے۔

 

اہم ترین انٹرویو خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری