شمالی وزیرستان میں پاک فوج پر دہشتگردوں کا حملہ، دو اہلکار شہید


شمالی وزیرستان میں پاک فوج پر دہشتگردوں کا حملہ، دو اہلکار شہید

شمالی وزیرستان میں ملک دشمن دہشتگردوں کے حملے میں پاک فوج کے دو اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے  پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے حوالے سے بتایا ہے کہ شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کے افسر سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید اور سپاہی بشارت شہید ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پہاڑی علاقہ میں چھپے ملک دشمن شرپسندوں نے فائرنگ کرکے فوجی گاڑی کو نشانہ بنایا جس سے پاک فوج کے دو جوان جام شہادت نوش کرگئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بورے والا وہاڑی سے تعلق رکھنے والے 21 سالہ سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید حال ہی میں پی ایم اے سے پاس آؤٹ ہوئے تھے اور یہ ان کی پہلی پوسٹنگ تھی۔

سپاہی بشارت کی عمر بھی 21 سال تھی اور وہ گلگت کے گاؤں دینیور کے رہائشی تھے۔ وہ تین سال پہلے فوج میں بھرتی ہوئے تھے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری