فلسطین اور کشمیر پر ایران اور ترکی کے واضح اور جراتمندانہ موقف کی داد دیتے ہیں/ بیشتر عرب ممالک اسرائیل کو تسلیم کرچکے ہیں


فلسطین اور کشمیر پر ایران اور ترکی کے واضح اور جراتمندانہ موقف کی داد دیتے ہیں/ بیشتر عرب ممالک اسرائیل کو تسلیم کرچکے ہیں

پاکستان کے ریٹائرڈ فوجی اور دفاعی تجزیہ نگار کا کہنا ہے کہ فلسطین جیسے اہم مسئلے پر عربوں نے چپ سادھ رکھی ہے جبکہ بیشتر عرب ممالک اسرائیل کو تسلیم کر چکے ہیں۔

دفاعی تجزیہ نگار بریگیڈئر (ر) آصف ہارون راجہ کا تسنیم نیوز کے ساتھ خصوصی انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ آج امت مسلمہ تقسیم کا شکار ہے، فلسطین جیسے اہم مسئلے پر عربوں نے چپ سادھ رکھی ہے، بیشتر عرب ممالک اسرائیل کو تسلیم کر چکے ہیں۔ وہ کوئی ایسا اقدام نہیں اٹھانا چاہتے جس سے اسرائیل ناراض ہو۔

انہوں نے کہا کہ افسوس کا مقام ہے کہ 2005  سے غزہ کی پٹی اسرائیلی محاصرے میں ہے۔ کشمیر کے لئے پاکستان کھڑا ہے مگر فلسطین کے مسئلے پر عرب حکمران خاموش ہیں۔

بریگیڈئر (ر) آصف ہارون راجہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل پانی کے ایک قطرے کی مانند ہے، اس کے باوجود اس نے تمام عرب ممالک کو نتھ ڈال رکھی ہے اور وہ لاچار دکھائی دیتے ہیں۔ فلسطین اور کشمیر پر ایران اور ترکی کے واضح اور جراتمندانہ موقف کی داد دیتے ہیں۔

اہم ترین انٹرویو خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری