ایران دورے سے غلط فہمیوں کا ازالہ ہوا/ جلد ہی ایران کے ممبر پارلمان بھی پاکستان کا دورہ کریں گے


ایران دورے سے غلط فہمیوں کا ازالہ ہوا/ جلد ہی ایران کے ممبر پارلمان بھی پاکستان کا دورہ کریں گے

اسپیکر بلوچستان اسمبلی کا اسپیکرز کانفرنس کے حوالے سے کہنا تھا کہ ہمیں اس کانفرنس سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں، ہمارا حالیہ دورہ ایران بہت کامیاب رہا، غلط فہمیوں کا ازالہ ہوا، جلد ایران کے ممبر پارلیمان بھی پاکستان کا دورہ کریں گے۔

اسپیکرز کانفرنس کے حوالے سے بلوچستان اسمبلی کی اسپیکر راحیلہ حمید خان درانی کا تسنیم نیوز کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ چھ روزہ اسپیکرز کانفرنس پاکستان کا انتہائی قابل تحسین اقدام ہے، یقیناً بات چیت کے ذریعے ہی ایک دوسرے کو سمجھنے میں مدد ملتی ہے، مختلف ایشوز پر کھل کر بات ہو سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اس کانفرنس سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں۔ راحیلہ حمید خان درانی کا کہنا تھا کہ ہمارا حالیہ دورہ ایران بہت کامیاب رہا، غلط فہمیوں کا ازالہ ہوا، جلد ایران کے ممبر پارلیمان بھی پاکستان کا دورہ کریں گے۔

اسپیکر قانون ساز اسمبلی حاجی فدا ناشاد کا اس موقع پر تسنیم سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ چھ روزہ اسپیکرز کانفرنس خطے کے ممالک کی انتہائی اہم کانفرنس ہے، پاکستان دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے دیگر ممالک کی مدد چاہتا ہے، پاکستان پوری اسلامی دنیا کو دہشت گردی سے پاک کرنا چاہتا ہے، ان تمام مسائل کے پیش نظر اسلام آباد میں ہونے والی یہ کانفرنس انتہائی اہم ہے۔

اہم ترین انٹرویو خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری