پاکستان کی کابل خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت


پاکستان کی کابل خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

پاکستان نے گزشتہ روز کابل میں اہل تشیع پر ہونے والے خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق دفتر خارجہ پاکستان کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ گہری ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز افغان دارالحکومت کابل میں حسب سابق اہل تشیع کے اجتماع پر خودکش حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں 9 افراد شہید جبکہ بائیس زخمی ہوگئے تھے۔

افغان میڈیا کے مطابق دارالحکومت کابل میں اسلامی اتحاد پارٹی کے رہنما کی برسی کے موقع پر بم دھماکے میں 7 افراد شہید اور 22 زخمی ہوئے۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ دھماکہ کابل کے پی ڈی 6 کے علاقے موسلا مزاری کے قریب اسلامی اتحاد پارٹی کے رہنما عبدالعلی مزاری کی برسی کی تقریب پر ہوا۔

وزارت داخلہ کے نائب ترجمان نے غیر ملکی نیوز ایجنسی کو بتایا کہ دھماکہ خودکش تھا جو کابل کے پی ڈی 6 علاقے موسلا مزار کے قریب ہوا۔ دھماکے میں 7 افراد شہید اور 22 دیگر زخمی ہوگئے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دھماکہ عبدالعلی مزاری کی برسی کی تقریب کے دوران ہوا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری