الیکشن کمیشن میں مزید 28 سیاسی جماعتوں کو رجسٹرڈ کرنے کا اعلان


الیکشن کمیشن میں مزید 28 سیاسی جماعتوں کو رجسٹرڈ کرنے کا اعلان

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 28 نئی سیاسی جماعتوں کو رجسٹرڈ کر دیا، سیاسی جماعتوں کو الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت لوازمات پورے کرنے اور سپریم کورٹ کے حکم پر بحال کیا گیا ۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سنی تحریک، پاکستان سنی تحریک، جمیعت علمائے اسلام ’س‘ رجسٹرڈ کر لی گئیں ہیں جس کے بعد الیکشن کمیشن کے پاس رجسٹر سیاسی جماعتوں کی تعداد 103 ہو گئی۔

رپورٹ کےمطابق جمشید دستی کی جماعت عام عوام پارٹی اور مرکزی جمیعت اہلحدیث کی رجسٹریشن کو بھی بحال کر دیا گیا ہےجبکہ پاکستان تحریک انصاف کے بعد پاکستان تحریک انسانیت اور پاکستان تحریک اجتہاد کے نام سے نئی پارٹیاں بھی سامنے آ گئیں ہیں۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے معاملہ پر سیاسی جماعتوں کو پریذنٹیشن دینے کا فیصلہ کرلیا ہےجس کے بعد پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں میں سیاسی جماعتوں کو خطوط ارسال کر دئے گئے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں پارلیمانی جماعتوں کو پریذنٹیشن دی جائے گی جبکہ نادرا اووسیز پاکستانیوں کو ووٹ کے طریقہ کار پر پریذنٹیشن جمعرات کے روز دے گا۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری