شمالی افغانستان کے ضلع کوہستان پر طالبان کا قبضہ


شمالی افغانستان کے ضلع کوہستان پر طالبان کا قبضہ

شمالی افغانستان کے اسٹریٹیجک نوعیت کے ضلع کوہستان پر طالبان قابض ہو گئے ہیں۔ طالبان کا قبضہ چھڑانے کے لیے کابل حکومت کے خصوصی دستے اور اضافی فوج روانہ کر دی گئی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، شمالی افغانستان کے اسٹریٹیجک نوعیت کے ضلع کوہستان پر طالبان قابض ہو گئے ہیں۔ طالبان کا قبضہ چھڑانے کے لیے کابل حکومت کے خصوصی دستے اور اضافی فوج روانہ کر دی گئی ہے۔

افغان حکام کا کہنا ہے کہ طالبان عسکریت پسند شمال مشرقی صوبے بدخشاں کے اسٹریٹیجک نوعیت کے ضلع کوہستان کے وسطی حصے میں داخل ہو گئے ہیں۔

 صوبائی افغان پولیس کے ترجمان ثنا اللہ روحانی کے مطابق کوہستان کے مرکزی حصے پر قبضے کی جنگ میں مقامی پولیس کے پانچ اہلکار بھی مارے گئے۔

واضح رہے کہ کوہستان کا ضلع صوبے بدخشان کے دارالحکومت فیض آباد کے شمال میں واقع ہے۔

بلوچستان پوسٹ کے مطابق اس کے وسطی حصے پر قبضہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب کیا گیا۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسزکے ساتھ جھڑپوں میں پندرہ پولیس اہلکار ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔

یاد رہے کہ صوبہ بدخشان میں عسکریت پسند زیادہ متحرک نہیں تھے،کوہستان نامی ضلع پر قبضہ طالبان کے لیے ایک بڑی کامیابی ہو سکتی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری