یوم النکبۃ؛ پاکستان بھر میں آج "یوم مردہ باد امریکہ" ریلیاں نکالی جائیں گی

یوم النکبۃ؛ پاکستان بھر میں آج "یوم مردہ باد امریکہ" ریلیاں نکالی جائیں گی

پاکستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں آج اتوار کے روز امریکہ مردہ باد ریلیاں نکالی جائیں گی۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق  پاکستان کی فضا آج امریکہ مردہ باد کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھے گی۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہرسال 14 مئی کو "یوم النکبۃ"، یوم عالمی استکبار منایا جاتا ہے۔

اس سلسلے میں مجلس وحدت مسلمین نے کہا ہے کہ امریکہ دنیا بھر میں دہشت گرد قوتوں کا سرپرست ہے، ملک بھر میں قائد وحدت علامہ ناصر عباس کے حکم پر 13 مئی کو یوم مردہ باد امریکہ منایا جائے گا۔

لہذا ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں امریکہ مردہ باد ریلیاں نکالی جائیں گی اور مظاہرے کئے جائیں گے۔

 اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ اصغر عسکری نے  کہا کہ ملک بھر کی طرح اسلام آباد میں بھی یوم مردہ باد ریلی نکالی جائے گی، جو نیشنل پریس کلب اسلام آباد سے شروع ہوکر ڈی چوک پر اختتام پذیر ہوگی۔

رہنما ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ امریکہ ہی ہے جو فلسطین پر اسرائیل کے غاصبانہ تسلط کو جائز سمجھتا ہے اور جرائم کی پشت پناہی کر رہا ہے، امریکہ ہی ہے کہ جس نے پہلے افغانستان پر اور بعد میں عراق پر حملہ کرکے لاکھوں انسانوں کا خون بہایا۔ امریکہ ہی ہے کہ جس نے داعش کو جنم دیا اور دہشتگردی کا بازار گرم کرایا۔ امریکہ کا پاکستان کے ساتھ رویہ انتہائی متعصبانہ ہے، ہم امریکہ کے ساتھ تمام سفارتی تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں، ہمارے سفارتی عملے کو واشنگٹن میں تنگ کیا جا رہا ہے، بے بنیاد الزامات لگائے گئے ہیں۔

دوسری جانب اسلام آباد میں ایک امریکی سفارت کار کی جانب سے پاکستانی شہری کو گاڑی کے نیچے کچل دیا گیا اور اب قاتل کو آزاد کرانے کی سرتوڑ کوششیں کی جا رہی ہیں۔ یہ چیز کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری