طالبان نے صوبہ غزنی کے شہرجغتو پر قبضہ کرلیا


طالبان نے صوبہ غزنی کے شہرجغتو پر قبضہ کرلیا

افغانستان کے صوبے غزنی میں طالبان نے حملہ کرکے جغتو نامی شہر سمیت کئی علاقوں سے کابل حکام کو بے دخل کردیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، افغان پارلیمنٹ میں صوبہ غزنی کے نمائندے کا کہنا ہے کہ طالبان نے غزنی کے اہم شہر جغتو پر قبضہ کرلیا ہے اور مزید پیشقدمی جاری ہے۔

افغان پارلیمنٹ میں صوبہ غزنی کے نمائندے «عارف رحمانی» کا کہنا ہے کہ طالبان نے غزنی کے اہم شہر جغتو پر قبضہ کرلیا ہے اور مزید پیشقدمی جاری ہے اگر حکومت نے فوری طور پر فورسز کی مدد نہ کی تو مزید کئی علاقے حکومت کے ہاتھ سے نکل سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ طالبان نے شہر کے تمام چک پوسٹوں پر قبضہ کرلیا ہے اور افغان فوج اور سیکیورٹی فورسز جنگی ساز وسامان چھوڑ کر فرار ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبہ غزنی کے شہر زنخان پر بھی طالبان کا کسی بھی وقت قبضہ ہوسکتا ہے کیونکہ وہاں پر بھی طالبان کے ساتھ جھڑپیں جاری ہیں اب تک افغان فوج کے 11 اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں۔

افغان ٹی وی 1 کا کہنا ہے کہ زنخان میں طالبان کے ساتھ جھڑپوں میں 18 افغان فوجی ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہوگئے ہیں جبکہ طالبان کے 6 جنگجو بھی مارے گئے ہیں۔

 

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری