پی آئی اے کو 8 ماہ کے دوران 24 ارب روپے سے زائد کا خسارہ


پی آئی اے کو 8 ماہ کے دوران 24 ارب روپے سے زائد کا خسارہ

پی آئی اے انتظامیہ کی ناقص حکمت عملی کے باعث ادارے کو اربوں روپے نقصان کا سامنا کرنا پڑا، ادارے کو 8 ماہ کے دوران آپریٹنگ لاس24ارب روپے سے زائد رہا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پہلے ہی اربوں روپے خسارے سے دو چار اور مختلف اداروں کے نادہندہ قومی ادارے پی آئی اے کو ناقص حکمت عملی کے باعث آٹھ ماہ میں مجموعی طور پر35ارب 34 کروڑ سے زائد نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

پی آئی اے کی موجودہ انتظامیہ نے اگست2017 میں ذمہ داریاں سنبھالی تھیں اور دعوے کیے تھے کہ ادارے کو نقصان سے نکالیں گے، موجودہ انتظامیہ کی ناتجربے کاری کے باعث ادارے کے خسارے کی اڑان میں مزید اضافہ ہوا۔

اس حوالے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کو ستمبر2017 میں دو ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوا، اکتوبر میں نقصان کا اضافہ ہوکر چار ارب روپے سے تجاوز کرگیا، نومبر میں خسارہ چار ارب 51 کروڑ روپے سے زائد رہا۔

دسمبر میں خسارہ پانچ ارب روپے سے زائد ہوگیا، جنوری 2018 میں خسارہ چار ارب پچیس کروڑ سے زائد رہا، فروری میں چار ارب 63 کروڑ روپے کا نقصان ہوا، مارچ کا مہینہ بھی پی آئی اے کیلئے نقصان کا باعث رہا،6 ارب 16کروڑ کا نقصان ہوا، اپریل میں پی آئی اے کو چار ارب سے زائد کا نقصان ہوا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری