یمنی ڈرون طیارے قاسف-1 کا سعودی ہوائی اڈے پر حملہ

یمنی ڈرون طیارے قاسف-1 کا سعودی ہوائی اڈے پر حملہ

یمنی فوج اور رضاکار فورس انصار اللہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے علاقے عسیر میں واقع "ابھا" ایئرپورٹ پر ان کے ڈرون طیارے "قاسف-1" نے بمباری کی ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کے مطابق یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس انصار اللہ کا کہنا ہے کہ یمنی ڈرون طیارے "قاسف-1" نے سعودی عرب کے علاقے عسیر میں واقع ابھا ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا ہے۔

ادھر آزاد ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھا ایئرپورٹ پروازوں کے لئے بند کردیا گیا ہے۔

یمن کے ٹی وی چینل المسیرہ کے مطابق ابھا ایئرپورٹ پر یمنی ڈرون طیارے نے کامیاب حملہ کیا ہے، یہ حملہ سعودی عرب کی یمن کے خلاف  وحشیانہ بمباری کے جواب کیا گیا ہے۔
  
واضح رہے کہ اس سے قبل اپریل کے مہینے میں بھی یمنی ڈرون طیارے قاصف 1 نے ابھاایئرپورٹ پر بمباری کی تھی جس سے ایئرپورٹ کو جزوی نقصان پہنچا تھا اور ایئرپورٹ کو عام پروازوں کے لئے کچھ عرصہ سے بند کردیا گیا تھا۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری