پاکستان بھر میں ووٹرز کی کل تعداد کتنی ہے؟ / کس پارٹی کو کونسا انتخابی نشان ملا؟ + تفصیلات


پاکستان بھر میں ووٹرز کی کل تعداد کتنی ہے؟ / کس پارٹی کو کونسا انتخابی نشان ملا؟ + تفصیلات

الیکشن کمیشن پاکستان نے انتخابی فہرستوں کو حتمی شکل دے دی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پاکستان بھر میں کل ووٹرز کی تعداد درج ذیل ہے؛

عام انتخابات میں ووٹرز کی تعداد 10کروڑ 50 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے اور اب 10 کروڑ 59 لاکھ 55 ہزار 407 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کرینگے۔

ملک میں مرد ووٹرز کی تعداد 5 کروڑ 92 لاکھ 24 ہزار 262 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 67 لاکھ 31 ہزار 145 ہوگئی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے صوبوں کی بنیاد پر ووٹرز کی تفصیلات بھی جاری ہوئی ہیں۔

پنجاب میں کل ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 6 لاکھ 72 ہزار 868 ہے۔

مرد ووٹرز کی تعداد 3 کروڑ 36 لاکھ 79 ہزار 992 ہے جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 69 لاکھ 92 ہزار 876 ہے۔ 

سندھ میں 2 کروڑ 23 لاکھ 91 ہزار 244 ووٹرز ہیں۔

سندھ میں مرد ووٹرز کی تعداد ایک کروڑ 24 لاکھ 36 ہزار 844 ہے جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 99 لاکھ 54 ہزار 400 ہے۔

کے پی میں ووٹرز کی کل تعداد ایک کروڑ 53 لاکھ 16 ہزار 299 ہے۔

خیبرپختونخوا میں مرد ووٹرز کی تعداد 87 لاکھ 5 ہزار 831 ہے جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 66 لاکھ 10 ہزار 468 ہے۔

بلوچستان میں ووٹرز کی کل تعداد 42 لاکھ 99 ہزار 494 ہے۔

بلوچستان میں مرد ووٹرز کی تعداد 24 لاکھ 86 ہزار 230 ہے جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 18 لاکھ 13 ہزار 264 ہے۔

فاٹا میں ووٹرز کی کل تعداد 25 لاکھ 10 ہزار 154 ہے۔

فاٹا میں مرد ووٹرز کی تعداد 15 لاکھ 7 ہزار 902 ہے جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 10 لاکھ 2 ہزار 252 رجسٹرڈ ہے۔

وفاق میں کل ووٹرز کی تعداد 7 لاکھ 65 ہزار 348 ہے۔

وفاق میں مرد ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 7 ہزار 463 ہے جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 57 ہزار 885 ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے الاٹ کئے گئے سیاسی پارٹیوں کے انتخابی نشان درج ذیل ہے؛

پاکستان پیپلزپارٹی کو تلوار کا نشان کانشان الاٹ کیا گیا ہے، پاکستان پیپلز پارٹی اب تیر کے بجائے تلوار کے نشان پر الیکشن لڑے گی۔

پاکستان مسلم لیگ ق نے سائیکل کے بجائے ٹریکٹر کا انتخابی نشان حاصل کرلیا۔

‏پی ٹی آئی کو بلا جبکہ ن لیگ کو شیر کا نشان الاٹ کر دیا گیا ہے۔ 
 ‎
‏ایم کیو ایم پاکستان کو پتنگ، متحدہ مجلس عمل کو کتاب کا نشان الاٹ کیاگیا ہے۔ 
 ‎
پاکستان کسان اتحاد کو ہل کا نشان الاٹ کردیاگیا ہے۔

‏اےاین پی کو لالٹین، عوامی مسلم لیگ کو قلم اور دوات کا انتخابی نشان ملا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری