تصاویر | حیدرآباد سندھ میں پہلی حسن قرئت قرآن مجید کی محفل/ قرآن مجید سے درس انقلاب لینے کا عھد

تصاویر | حیدرآباد سندھ میں پہلی حسن قرئت قرآن مجید کی محفل/ قرآن مجید سے درس انقلاب لینے کا عھد

اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کی جانب سے حیدرآباد میں حسن قرئت قرآن مجید  کی عظیم الشان محفل کا انعقاد کیا گیا  جس میں سندھ کے نامور  قارئ قرآن نے حصہ لیا گے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق قرآن مجید کی خوبصورت قرئت میں شریک نوجوانوں، بچوں میں قرآن سے انسیت پیدا ہوئی، دلکش اور خوبصورت آواز سے کلام اللہ سننے سے ایمان سے دل منور ہوا۔

چیئرمین تحریک سید حسین موسوی نے کہا کہ ہمیں اپنی نسل میں محبت اور الفت قرآن مجید کو فروغ دینا ہی کامیابی کا زینہ ہے، جتنا قرآن مجید سے نزدیک ہوں گے اتنے ہی زیادہ اسرار کشف کریں گے، قرآن مجید سے درس انقلاب، درس حریت، درس زندگی لینے میں ہمارا فائدہ ہے، ہمیں روزانہ کی بنیاد پر قرآن مجید سے رابطہ رکھنا ہوگا، روزانہ کم سے کم ایک صفحہ ترجمہ کیساتھ پڑھنا ضروری  ہے۔

سید حسن رضوی نے کہا کہ قرآن پاک نظام زندگی بتانے کا بہترین دستور ہے، ہمارے لئے قرآن پاک گراں قدر سرمایہ ہے جو کہ نور ہدایت بن کے ہمارا بہترین دوست ثابت ہوتا ہے، اتنی مفید کتاب کہ جس میں کوئی عیب نہیں، یہ کتاب عالم بشریت کو ظلمت اور اندھیرے کی تاریخی سے نکال کر نور کی جانب ہدایت کرتا ہے، بدقسمتی سے ہمارے معاشرے نے بہت کم سمجھاہے اس ہدایت کے چراغ کو جس کی وجہ سے امت گمراہی میں پڑ گئی ہے، ہمارے معاشرے کو قرآن پاک کو مردہ کے لیئے بنادیا ہے جس کو صرف میت پر پڑھنے اور مغفرت کے ذریعہ کی حد تک محدود کردیا ہے، اگرچہ آئمہ و اہلبیت علھیم السلام کے علم کی روشنی سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ ہماری زندگی میں بہت ضروری اور گمراہی سے بچنے کے لئے بہترین راستہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اصغریہ علم و عمل تحریک نے قرآن مجید کی جانب لوگوں کی دلچسپی بڑھانے کے لئے محفل قرآن کا بہترین پروگرام تشکیل دیا ہے اس پروگرام کو بہتر مفید اور بہترین نتائج مل رہے ہیں۔

محفل قرئت قرآن میں بچوں نے بہت خوبصورت اور روح پرور تلاوت کی جس سے محفل میں شریک ہونے والے افراد میں قرآن مجید سے انسیت میں اضافہ ہوا۔

 

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری