2300 امیدوار مختلف اداروں کے نا دہندہ، الیکشن کمیشن


2300 امیدوار مختلف اداروں کے نا دہندہ، الیکشن کمیشن

2018ء کے انتخابات میں حصہ لینے کے خواہش مند 2300 سے زائد امیدوارمختلف اداروں کے نا دہندہ ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے دوران 2300 سے زائد امیدوارمختلف اداروں کے نا دہندہ نکلے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے 383 نادہندگان کی فہرست الیکشن کمیشن کو موصول ہوئی ہے۔

الیکشن کمیشن کا مزید کہنا ہے کہ ان 2300 نادہندہ افراد میں 1500امیدوار پی ٹی سی ایل کے اور 310 امیدوار سوئی گیس کے نادہندہ ہیں۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری