گلگت بلتستان؛ ایم ڈبلیو ایم سمیت درجنوں افراد کے نام فورتھ شیڈول میں شامل


گلگت بلتستان؛ ایم ڈبلیو ایم سمیت درجنوں افراد کے نام فورتھ شیڈول میں شامل

مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکریٹری جنرل اور عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنما سمیت درجنوں افراد کے نام فورتھ شیڈول میں شامل کر لئے گئے جبکہ 44 افراد کے نام فورتھ شیڈول سے نکال دیئے گئے ہیں،

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکریٹری جنرل اور عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنما سید علی رضوی، قوم پرست لیڈر منظور پروانہ سمیت درجنوں افراد کے نام فورتھ شیڈول میں شامل کر لئے گئے جبکہ 44 افراد کے نام فورتھ شیڈول سے نکال دیئے گئے ہیں، جن افراد کے نام شامل کئے گئے ہیں ان میں سید علی رضوی، منظور پروانہ، انجینئر شبیر، شبیر مایار، آصف ناجی، اعجاز بلتی جبکہ غذر سے میر نواز میر، شکور خان، یاور علی، نزریب شاہ، نور اکبر، گلفراز، شاہ فراز، ہنزہ سے ناصر کریم، نگر سے یاور عباس کے علاوہ گلگت اور دیامر سے درجنوں افراد کے نام شامل ہیں جبکہ سابق ممبر اسمبلی حمایت اللہ خان، شیخ فدا حسین عابدی، مقامی صحافی ثاقب عمر سمیت 44 افراد کے نام شیڈول فورتھ سے نکال دیئے گئے ہیں۔ 

محکمہ داخلہ گلگت بلتستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 44 افراد کو شیڈول فورتھ سے نکال دیا گیا ہے اور آئندہ ایک سال تک خفیہ نگرانی کی جائیگی اور کسی بھی شکایت کی صورت میں ڈویژنل انٹیلی جنس کمیٹی کی سفارشات پر متعلقہ ڈپٹی کمشنر دوبارہ شیڈول فورتھ میں شامل کرنے کا مجاز ہوگا۔

ایم ڈبلیو ایم میڈیا سیل کے مطابق نوٹیفکیشن کے مطابق شیڈول فورتھ سے نکالے گئے افراد میں حمایت اللہ خان ولد عبدالحمید ساکن بسین، ثاقب عمر ولد الف خان ساکن کشروٹ، مولانا عطاءاللہ ثاقب ولد عبداللہ ساکن سکارکوئی، شیخ فدا حسین عابدی ولد غلام محمد ساکن شگر ہیڈ کوارٹر، آفاق بالاور ولد محمد ریاض ساکن کنوداس گلگت، ظفر محمد شادم خیل ولد میرا محمد ساکن اشکومن غذر، ضیاء ولد ثناءاللہ ساکن سکارکوئی، عدنان ولد نصیر الدین ساکن سونیکوٹ، نواب عالم ولد حسین ساکن بسین، اکرام اللہ ولد محمد قاسم ساکن نپورہ گلگت، برہان اللہ ولد قدیر حسین ساکن کشروٹ، نادر امان ولد اکبر امان ساکن نپورہ، شمس الرحمٰن ولد عبدالعزیز ساکن یادگار محلہ، قاری امجد ولد محمد صغیر ساکن سئی جگلوٹ، سلمان ولد عبدالمنان ساکن کشروٹ، امجد حسین عرف صوفی ولد شکور ساکن سامی محلہ برمس، تصدق مہدی ولد شرافت الدین ساکن ڈاکپورہ، صغیر رضا ولد محمد حسین رضا ساکن ڈاکپورہ، تنزیل حسین ولد شرافت الدین ساکن ڈاکپورہ، جمال حیدر ولد ایوب ساکن خومر، شیخ سجاد ولد کریم خان ساکن خومر، عمران عرف چیئرمین ولد غلام حیدر ساکن امپھری، صادق علی ولد علی محمد ساکن گنش ہنزہ، ظفر عباس ولد سلمان ساکن گنش، تہذیب ولد نذیر حسین ساکن گنش ہنزہ، ایڈووکیٹ ممتاز حسین نگری ساکن چھلت نگر۔

صدام ولد محمد عامر ساکن تھول گوپس، مقصود ولد برکت شاہ ساکن گاہکوچ بالا، یعقوب ولد سلطان ساکن گاہکوچ بالا، صلاح الدین ولد محد دین گاہکوچ بالا، نصراللہ ولد حسن ساکن شگر، مفتی ایوب ولد محمد شریف ساکن استور، حسین اکبر ولد غلام رسول ساکن برمس، ارباب عرف لائن ولد میون ساکن امپھری گلگت، بلال ولد حبیب منیر ساکن قزلباش محلہ، سردار علی ولد ثاقب علی دنیور گلگت، برہان ولد طالب شاہ ساکن مجینی محلہ، توصیف ولد محبوب ساکن نگرل، ہفس ولد مراد شاہ ساکن برکلتی یاسین، لیاقت علی ولد محبوب بیگ ساکن برکلتی یاسین، علی غلام ولد اشرف غلام ساکن سندی یاسین، عبدالحلیم ولد عبدالحکیم ساکن عیدگاہ استور شامل ہیں۔ ان افراد کو مختلف اعتبار سے اور انتظامیہ کی رپورٹ کی روشنی میں شیڈول فورتھ میں شامل کیا گیا تھا اور ان کی سخت مانیٹرنگ ہو رہی تھی۔ دوسری جانب نئے فورتھ شیڈول میں شامل کرنے والے نئے ناموں میں آغا علی رضوی ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل ہیں، گلگت بلتستان یونائیٹڈ موومنٹ کے سربراہ اور قوم پرست لیڈر منظور حسین پروانہ، گلگت بلتستان ایورنیس فورم کے سرگرم رہنما انجینئر شبیر حسین، آصف ناجی ایڈووکیٹ، اعجاز بلتی اور شبیر مایارشامل ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری