انتخابات میں معاونت الیکشن کمیشن کی درخواست پر ہے، آئی ایس پی آر


انتخابات میں معاونت الیکشن کمیشن کی درخواست پر ہے، آئی ایس پی آر

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے انتخابات2018 ء کے آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انعقاد کیلئے آئین کی دفعہ 220 اور 245 کے تحت پاک فوج سے معاونت کی درخواست کی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے انتخابات2018 ء کے آزادانہ' منصفانہ اور شفاف انعقاد کیلئے آئین کی دفعہ220 اور245 کے تحت پاک فوج سے معاونت کی درخواست کی ہے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے ٹویٹر پر آج ایک پیغام میں کہا مسلح افواج اپنے مینڈیٹ کے مطابق فرائض انجام دے گی تاکہ عوام آزادانہ اور جمہوری طریقے سے محفوظ ماحول میں اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری