انٹرویو | حلقے کے عوام سے کیے وعدے پورے کرینگے، صداقت علی عباسی


انٹرویو | حلقے کے عوام سے کیے وعدے پورے کرینگے، صداقت علی عباسی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو شکست دینے والے تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا ہے کہ تعلیم صحت صاف پانی اور کفایت شعاری کے نعروں پر عمل درآمد نظر آئے گا کپتان کا جو کھلاڑی متفق نہیں ہو گا، وہ بارہواں کھلاڑی بن جائے گا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق حلقے کے عوام سے کیے وعدے پورے کرینگے، تعلیم صحت صاف پانی اور کفایت شعاری کے نعروں پر عمل درآمد نظر آئے گا۔ کپتان کا جو کھلاڑی متفق نہیں ہو گا، وہ بارہواں کھلاڑی بن جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار نے حلقہ این اے 57 مری سے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو شکست دینے والے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما صداقت علی عباسی نے تسنیم نیوز سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں کافی پر امید تھا میری پارٹی میرے لیڈر شپ کا ویژن اور میری اپنی محنت، میرے ووٹرز کا اور میرے ورکرز کا اور باقی تمام لوگوں کی بھر پور حمایت سے میں کامیاب ہوا ہوں۔ میں ایک سیاسی کارکن ہوں مجھے اندازہ تھا کہ میں جیت جاؤں گا لیکن بہت سے لوگوں کو یقین نہیں تھا کہ میںکامیاب ہو جاؤں گا اب اصل امتحان شروع ہو گا، عوامی امنگوں پر پوار اترنے کی بھر پور کوشش کروں گا چھوٹے امتحان کے بعد بڑا امتحان ہے جو امیدیں عوام نے مجھ سے لگائی ہیں اس میں بھی سرخرو ہوں گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی جو ذمہ داری سونپے کی بھر پور انداز میں ادا کروں گا اور اس کا اثر حلقے میں نظر آئے گا انہوںنے کہا کہ میں نے عوام سے تعلیم صحت اور پینے کے صاف پانی کا وعدہ کیا ہے انشاء اللہ اسے پورا کروں گا۔ عمران خان نے تعیشات کے خاتمہ کا فیصلہ کیاہے انہوںنے کفایت شعاری کا نعرہ دیا ہے انشاء اللہ اسے حقیقت بنایا جائے گا۔انہوںنے کہا کہ گورنر ہاؤسز اور وزیراعظم ہاؤس کو تعلیمی ادارہ بنایا جائے گا اور ان کا کہنا تھا کہ جو کھلاڑی کپتان سے متفق نہیں گے وہ بارہویں کھلاڑی ہوں گے۔

اہم ترین انٹرویو خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری