ایران جلد نیا لڑاکا طیارہ متعارف کرائے گا: ایرانی وزیر دفاع


ایران جلد نیا لڑاکا طیارہ متعارف کرائے گا: ایرانی وزیر دفاع

ایرانی وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل عامر حتامی نے کہا ہے کہ ایران جلد نیا لڑاکا طیارہ متعارف کرائے گا جو قومی دن کے موقع پر پرواز کرے گا۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق ایک جانب امریکا ایران کو مشرقی وسطیٰ کے لیے خطرناک قرار دیتے ہوئے اسے اپنے جارحانہ اقدامات بند کرنے کا کہہ رہا ہے تو دوسری طرف ایران نے ایک نیا لڑاکا طیارہ متعارف کرانے کا اعلان کردیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی وزیر دفاع نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ایران اگلے ہفتے ایک نیا لڑاکا طیارہ متعارف کروانے والا ہے، جو ملکی یوم دفاع کے موقع پر پرواز کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ تہران حکومت اپنے میزائل پروگرام کو بھی ترجیحی بنیادوں پر جاری رکھے گی، جبکہ ایران میں اگلے ہفتے یوم دفاع منایا جائے گا اسی موقع پر نیا لڑاکا طیارہ ’ایف 313‘ متعارف کرایا جائے گا-

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری