کیرالا میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 350 سے متجاوز


کیرالا میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 350 سے متجاوز

بھارتی ریاست کیرالا میں مون سون بارشوں کے بعد سیلاب سے پھیلنے والی تباہی میں ہلاکتوں کی تعداد 350 سے تجاوز کرگئی جبکہ ہزاروں افراد خوراک اور پانی کے بغیر بے یار و مددگار پڑے ہوئے ہیں۔

تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کیرالا میں سیلاب نے گاؤں کے گاؤں کو تہس نہس کر دیا ہے اور امدادی کارکنوں کی جانب سے ہلاکتوں میں خطرناک حد تک اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

ریاست کے کئی گاؤں اور قصبے کٹ کر رہ گئے ہیں جہاں ہزاروں افراد پھنسے ہوئے ہیں جبکہ مزید بارش کا امکان ہے جس کے باعث بحران سنگین ہونے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔

اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے 20 سالہ متاثرہ نوجوان اندرجیت کمار کا کہنا تھا کہ ‘وہ زندگی کے خوف ناک ترین لمحات تھے-

امدادی کارکن متاثرہ علاقوں میں لاپتہ افراد کی تلاش اور دیگر متاثرین کو بچانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری