نوازشریف اور مریم کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا


نوازشریف اور مریم کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا

سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا-

خبررساں تسنیم ادارے کے مطابق وفاقی کابینہ کے فیصلے کے بعد سابق وزیراعظم نوازشریف اور مریم نواز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ ( ای سی ایل) میں شامل کرلیا گیا ہے جس کےبعد ان کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد ہوگئی ہے۔

واضح رہےکہ نوازشریف، مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کو احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا سنائی جس کے بعد تینوں شخصیات اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

تینوں شخصیات نے سزا معطلی کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی جس پر عدالت نے سماعت مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کررکھا ہے جو عید کے بعد سنایا جائے گا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری