عسیر: ابہاء ائیربیس پر یمنی فوج کا ڈرون حملہ


عسیر: ابہاء ائیربیس پر یمنی فوج کا ڈرون حملہ

عالمی ذرائِع کا کہنا ہے کہ یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکارفورسز نے عیسر کے ابہاء ائیربیس پر ڈرون حملہ کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے المیسرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسزنے عیسر کے ہوائی اڈے کو قاصف1 نامی ڈرون سے نشانہ بنایا ہے۔
واضح رہے کہ یمنی سرکاری فوج نے گزشتہ ماہ قاصف 1 ڈرون سے سعودی اتحادی افواج کے مراکز کو نشانہ بنایا تھا۔
واضح رہے کہ یمنی فوج کے ترجمان شرف لقمان کاکہنا ہے کہ جب تک یمن پر جارحیت اور اس کا محاصرہ جاری ہے آل سعود کے کارندوں کے خلاف خونی حملے جاری رہیں گے۔
 خیال رہے کہ یمن کے مکمل محاصرے کے باوجود اس ملک کی فوج اورعوامی رضاکار فورس کی دفاعی توانائی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ سعودی عرب، یمن کو جارحیت کا نشانہ بنا کر اب تک اپنا کوئی بھی مقصد حاصل نہیں کر سکا ہے۔

اہم ترین مشرق وسطی خبریں
اہم ترین خبریں