مشرقی افغانستان؛ مظاہرین پر خودکش حملہ، دسیوں جاں بحق یا زخمی


مشرقی افغانستان؛ مظاہرین پر خودکش حملہ، دسیوں جاں بحق یا زخمی

افغان ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک خودکش بمبار نے مقامی پولیس کمانڈر کے خلاف مظاہرہ کرنے والے افراد کے درمیان گھس کر خود کودھماکہ خیز مواد سے اڑا لیا جس کے نتیجےمیں دسیوں بے گناہ شہری خاک کوخون میں غلطاں ہوگئے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے افغان ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ صوبہ ننگرہار کے ضلع محمد درا میں خودکش حملہ آور نے احتجاجی مظاہرے کو نشانہ بناتے ہوئے ہجوم میں گھس کر خود کو دھماکا خیز مواد سے اڑا لیا، مظاہرین ضلع پولیس افسر کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔
محکمہ صحت کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ خودکش حملے میں کم از کم 32 افراد جاں بحق اور 128 سے زائد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
واضح رہے کہ افغانستان کے مسلمان آئے روز بم دھماکوں، لوٹ مار اور مختلف قسم کے مشکلات سے دوچار ہیں اور امریکا سمیت دنیا کی طاقتور ترین افواج خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری