آئی ایس آئی کے کارنامے،دنیا بھر کی آنکھوں میں کھٹکنے والا ایک ادارہ/ آمریکا کسی قیمت پر امن پاکستان نہیں چاہتے


آئی ایس آئی کے کارنامے،دنیا بھر کی آنکھوں میں کھٹکنے والا ایک ادارہ/ آمریکا کسی قیمت پر امن پاکستان نہیں چاہتے

آئی ایس آئی کو یہ اعزاز حاصل رہا ہے کہ اسے کئی بار دنیا کی سب سے بہترین انٹیلی جنس ایجنسی قرار دیا گیاہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،اس اعزاز کے حاصل ہونے میں آئی ایس آئی کی ایک کامیابی یہ  ہے کہ یہ ایجنسی دنیا کی دیگر ایجنسیوں کے مقابلے میں کم وسائل اورفنڈز کی حامل تھی لیکن اس کے باوجود اس نے نہ صرف دنیا کا مقابلہ کیا بلکہ تاپ پر رہی اور اس کے ساتھ ساتھ خود تربیت دینے کی صلاحیت اور وسیع پیمانے پر بھرتی کرنے جیسی صلاحیتوں کا حصول یقینی بنا کر اپنے وسائل میں تربیت اور بھرتیوں کو یقینی بنایا۔

دنیا کی وسیع ترین ایجنسیوں میں سے ایک:

آئی ایس آئی کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ یہ دنیا میں وسیع ترین نیٹ ورک کی حامل خفیہ ایجنسی ہے۔اس کے ایجنٹس کی تعداد کے بارے میں عوامی طور پر کبھی بھی نہیں بتایا گیا لیکن ماہرین اندازہ لگاتے ہیں کہ اس پاس 10ہزار سے زائد ٹاپ سیکرٹ ایجنٹ موجود ہیں۔

خفیہ ترین:

کامیابی وہ ہوتی ہے جس کا دشمن بھی اعتراف کریں،بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سابق چیف اے ایس دولت نے اعتراف کیا تھا کہ دنیا کی سب سے بہترین ایجنسی کے  آئی ایس آئی ہے۔

 

جوہری اثاثوں کی حفاظت:

اگرچہ ایک عالم پاکستانی جوہری اثاثوں کا مخالف ہے لیکن یہ آئی ایس آئی ہی ہے جس نے دنیا بھر کی خفیہ ایجنسیوں کے ناپاک ہاتھوں کو ہمارے ایٹمی اثاثوں سے روک رکھا ہے۔آئی ایس آئی ہی ہے جو ایسی کسی بھی سازش کو وقت سے پہلے ناکام بنا دیتی ہے جو ہمارے جوہری اثاثوں کونقصان پہنچانے کیلئے کی جاتی ہے۔

آج تک کوئی پاکستانی جوہری اثاثوں تک پہنچنے میں کامیاب نہیں ہوسکا جیسے آمریکی اور ان کی خفیہ ایجنسی جو  کسی قیمت پر امن پاکستان نہیں چاہتے_

پاکستان کے خلاف حیلے بہانے کرکے نقصان دینے والے عناصر جب اپنے مقاصد میں ناکام ہوئے تو رخ پاکستان سے ہٹاکر آئی ایس آئی کی طرف موڑلیا۔

پاکستان کے ذہین ترین دماغوں اور عالمی منصوبہ سازوں کے درمیان ایک جنگ جو ابھی جاری ہے۔ اس راستہ میں کلبھوش یادیو  گرفتار کرانے میں آئی ایس آئی کے ایک اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسامہ لاشاری کا اہم ترین کردار تها_

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری