ایم ڈبلیو ایم ماہ صفر کے پہلے عشرے کو عشرہ زینبیہ کے طورپر منائے گا، زہرانقوی


ایم ڈبلیو ایم ماہ صفر کے پہلے عشرے کو عشرہ زینبیہ کے طورپر منائے گا، زہرانقوی

ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین پاکستان بھر میں ماہ صفر کے پہلے عشرے کو حضرت زینب(س)کی یاد میں عشرہ زینبیہؑ کے عنوان سے مذہبی جوش و جذبے اور راہ زینب(س) کو اپنانےکے عہدکےساتھ منائےگا_

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنرل اور رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زہرانقوی نے اپنے بیان میں کہا ہےکہ ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین ملک بھر میں ماہ صفر المظفر کے پہلے عشرے کو مولاعلی ؑ کی شیر دل بیٹی فاتح کوفہ و شام حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی یاد میں عشرہ زینبیہؑ کے عنوان سےمذہبی جوش و جذبے اور راہ زینب کو اپنانے کے عہد کے ساتھ منائےگا_

 اس مناسبت سے پاکستان بھرمیں مجالس عزا اور سیمینارز کا انعقاد کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ سیرت زینب ؑ نے کربلا کی تحریک کو وہ طاقت دی کہ ظالم کو ہمیشہ کے لئے عبرت کا نشان بنا دیا اس پر آشوب دور میں بھی جس طرح سے اسلامی اقدار کے خلاف سازشیں ہو رہی ہیں ہماری خواتین کو میدان میں آکر کردار جناب زینب ؑ پر عمل کر تے ہوئے اسلامی اقدار اور اصولوں کا محافظ بننا ہوگا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری