رقہ میں بیشتر ہلاکتوں کا ذمہ دار امریکہ ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل


رقہ میں بیشتر ہلاکتوں کا ذمہ دار امریکہ ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق شام کے شہر رقہ میں جنگ کے دوران 2521 افراد ہلاک ہوئے جن میں سے زیادہ تر اموات امریکی اتحادیوں کے فضائی حملوں سے ہوئیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ایمنسٹی کی سینئر ڈائریکٹرنے بیروت میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی اتحادی افواج کی جانب سے شام کے شہر رقہ میں فضائی حملے سے بڑے پیمانے پر ہونے والی ہلاکتیں اور اس کی تفتیش میں ناکامی، ان زندہ بچ جانے والوں کے منہ پر تھپڑ ہے جو داعش کے خلاف لڑے اور اب اپنی زندگی کو دوبارہ شروع کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے امریکی اتحادی کرد یونٹ ’ارلی ریکوری ٹیم ‘ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کا فرض جاں بحق افراد کی لاشوں کو ڈھونڈ کر ان کی تدفین کرنا تھا لیکن اس معاملے میں بدترین اور مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔

تنظیم کی ڈائریکٹر کے مطابق زندہ بچ جانے والوں سے زیادہ افراد کی لاشیں زیرزمین ہیں۔

اہم ترین مشرق وسطی خبریں
اہم ترین خبریں