لاہور میں عید میلاد النبی اور ہفتہ وحدت کی ریلیاں برآمد+ ایک خوبصورت نعتِ رسول (ص)


لاہور میں عید میلاد النبی اور ہفتہ وحدت کی ریلیاں برآمد+ ایک خوبصورت نعتِ رسول (ص)

آغاز ہفتہ وحدت و یوم ولادت باسعادت نبی آخر الزمان صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی مناسبت سے لاہور میں بابرکت تقاریب، روح پرور مجالس و میلاد ریلیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق آغاز ہفتہ وحدت و یوم ولادت باسعادت نبی آخر الزمان (ص) کی مناسبت سے لاہور بھر میں بابرکت تقاریب روح پرور مجالس و میلاد ریلیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے _ لاہور بھر میں پیر کے روز تقاریب و ریلیوں کا انعقاد ہوا اور لاکھوں لاہوری عاشقان رسول صلہ اللہ علیہ والہ وسلم نے حضور پرنور کے تئیں اپنی والہانہ عقیدت و محبت کا اظہار کیا۔

لاہور کے طول و عرض میں میلاد النبی اور ہفتہ وحدت کی ریلیاں بر آمد ہوئیں جن میں بھاری تعداد میں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے شرکت کرکے اپنے آقا سے محبت و عقیدت کا اظہار کیا۔

لاہورکے مشہور و معروف شیعہ و سنی مذہبی تنظیموں کے اہتمام سے بڑی بڑی ریلیاں برآمد ہوئیں جن میں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے ہاتھوں میں سبز پرچم اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر رسول گرامی سے اظہار محبت اور وحدت اسلامی کے نعرے درج تھے اور ساتھ ساتھ میں گستاخ اہلبیت علیہم السلام ملعون روہت سردانہ کے خلاف بھی نعرے درج تھے۔

اس ضمن میں میلادالنبی اور ہفتہ وحدت پر سیمیناروں، ریلیوں اور تقاریب کا سلسلہ 17 ربیع الاول تک لاہورکے گوشہ و کنار میں  جاری ہوگا_

 

 

 

 

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری