جشن میلاد پیامبراکرم (ص) اور امام صادق (ع) / شہر شہر گلی گلی جشن و چراغاں+ ویڈیو


جشن میلاد پیامبراکرم (ص) اور امام صادق (ع) / شہر شہر گلی گلی جشن و چراغاں+ ویڈیو

حضرت رسول اکرم (ص) اور حضرت امام صادق علیہ السلام کے یوم ولادت با سعادت کی مناسبت سے اسلامی جمہوریہ ایران، عراق، پاکستان سمیت پوری دنیا میں شاندار جشن منایا جا رہا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق دنیا بھر کی طرح ایران اور پاکستان کے مختلف شہروں میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور امام صادق علیہ السلام کی ولادت با سعادت کا جشن جوش و جذبے کیساتھ منایا جارہا ہے.
رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور امام صادق ع کی ولادت با سعادت کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کے مختلف شہروں خاص کر شہر مشہد اور قم کے مختلف علاقوں کو برقی قمقموں اور پھولوں سے سجایاگیا ہے۔
جشن میلاد میلاد میں شرکت کے لئے مشہد المقدس اور قم المقدسہ میں حضرت امام علی رضا علیہ السلام اور بی بی فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا کے حرم مطہر میں عاشقان اہلبیت اطہار (ع) کا جم غفیر ہے جو اس پر مسرت موقع پر امام زمانہ عج کے حضور دل کی گہرائیوں سے ہدیہ تبریک و تہنیت پیش کر رہا ہے۔
عاشقان رسول اکرم (ص) اور امام صادق (ع) نے کئی مقامات پر محفل میلاد و جشن کا اہتمام کیا ہوا ہے جن میں مختلف شعراء کرام و منقبت خواں حضرات نے حجت خدا کی شان میں منقبت و قصیدہ خوانی کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ آج 17 ربیع الاول کو رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور امام صادق علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے ایران بھر میں عام تعطیل ہے۔
اس موقع پر کربلائے معلی، نجف اشرف، کاظمین اور سامرا میں لاکھوں عاشقان اہلبیت اطہار (ع) کی موجودگی کے پیش نظر سبھی مقدس مقامات پر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری