بعض ممالک کے پالے ہوئے دہشتگرد عناصر نے چابہار میں ایک اور سفاکانہ کارروائی کی، بہرام قاسمی


بعض ممالک کے پالے ہوئے دہشتگرد عناصر نے چابہار میں ایک اور سفاکانہ کارروائی کی، بہرام قاسمی

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے چابہار دہشتگردانہ حملے کی مذمت کی۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے ایک بیان میں چابہار میں دہشتگردوں کی سفاکانہ کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ چابہار کا واقعہ دشمن کی جانب سے مشرقی سرحدوں پر معاشی ترقی، استحکام اور سلامتی کو نقصان پہنچانے کی سازش ہے.

انہوں نے اس واقعے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی.

بہرام قاسمی کا کہنا تھا کہ پوری دنیا اس بات سے واقف ہے کہ دہشت گرد کن کے اشاروں پر چل رہے ہیں اور ان کی پشت پناہی اور حمایت کہاں سے کی جارہی ہے.

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ آج بعض ممالک کے پالے ہوئے دہشتگرد اور انتہاپسند عناصر نے چابہار میں ایک اور سفاکانہ کارروائی کی اور وہ اس علاقے کی اقتصادی ترقی کو متاثر کرکے یہ ظاہر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ایران کی مشرقی سرحدغیرمستحکم ہے اور یہاں علاقائی ممالک کے درمیان تعاون کا امکان نہیں.

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ایسی سفاکانہ کارروائیوں میں ملوث عناصر کو قانون کے شکنجے میں لاکر انھیں ان کے غیرانسانی جرائم کی کڑی سزا دے گا.

یاد رہے کہ دہشتگردوں نے چابہار کے پولیس مرکز کو کار بم دھماکے کے ذریعے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دو اہلکار شہید اور 40 زخمی ہوئے.

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری