نوازکے بعد زرداری بھی جیل جائے گا، فواد چوہدری


نوازکے بعد زرداری بھی جیل جائے گا، فواد چوہدری

وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور زرداری کا سیاسی طورپر خاتمہ ہوچکا ہے، ایک جیل چلا گیا ہے دوسرا جانے والا ہے دونوں کا اچھاوقت گزرے گا۔

تسنیم نیوز کے مطابق فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کا ٹرائل ایسا عجیب و غریب ہوا کہ انہیں لندن جانے کی بھی اجازت مل گئی۔

انہوں نے کہا کہ چھوٹے بھائی کاغذوں میں قیدمیں ہیں لیکن اپنے گھر میں رہ رہے ہیں، جب دل چاہتا ہے میٹنگ بلالیتے ہیں، جب دل چاہتا ہے نیب والوں کو کہتے ہیں میرے سامنے پیش ہوجائیں ایسا تو ٹرائل ہورہا ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ سندھ پاکستان کا حصہ ہے مجھے وہاں جانے سے کون روک سکتاہےجبکہ 23 جنوری کو ضمنی بجٹ میں روشن اور مستحکم پاکستان کی بنیاد رکھیں گے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری