سعودی وزارت حج و عمرہ کانئے پیکچز متعارف کرانے کا اعلان


سعودی وزارت حج و عمرہ کانئے پیکچز متعارف کرانے کا اعلان

سعودی وزارت حج و عمرہ بہت جلد عمرہ کے خواہمشندوں کے لئے نئے پیکچز متعارف کرائیگا۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، سعودی پروجیکٹ نامی ادارے نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر نئے پیکچز کا تعارف کرتے ہوئے بتایا کہ پیکچز کو چار الیکٹرونک ویزہ کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے جس کے تحت مقامی شہری اور غیرملکی تارکین وطن سالانہ 3سے 5 افراد کو عمرے کی دعوت دیں سکیں گے۔

اس دوران دعوت دینے والے افراد بلائے گئے افراد کی مملکت آمد سے لیکر روانگی تک انکی مکمل ذمہ داری لیں گے۔

اس کے علاوہ مقامی اور غیرملکی سال میں تین مرتبہ عمرے کی دعوت دیں سکتے ہیں، جبکہ غیرملکی اپنے انتہائی قریبی رشتہ داروں کو انفرادی یا گروپ کی شکل میں اپنی مکمل ذمہ داری پر عمرے کے لئے بلاسکیں گے۔

سعودی ائیرلائن کے ذریعے سفر کرنے والے مسافر عمرہ ٹرانزٹ کرسکیں گے، جبکہ فاسٹ ویزہ کے تحت پانچ روز کے لئے مقیم غیرملکی سابقہ ویزے پر دوبارہ سعودی عرب داخل ہوسکے گا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری