بھارت اور اسرائیل انتخابات میں کامیابی کیلئے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں: وزیراعظم


بھارت اور اسرائیل انتخابات میں کامیابی کیلئے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں: وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے بھارت اوراسرائیل کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ووٹ لینے کے لیے دونوں ملکوں کی قیادت اپنے عوام کو گمراہ کر رہی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، وزیراعظم نے منگل کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی اور اسرائیلی قیادت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کی قیادت الیکشن میں فتح کے لیے اپنے عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  اسرائیل مغربی کنارے اوربھارت مقبوضہ کشمیرپرقابض ہے، اسرائیل اوربھارت کا یہ قبضہ عالمی اوران کے اپنے آئین کی خلاف ورزی ہے اورکیا اسرائیل اوربھارت کے لوگ اس نفرت کومحسوس نہیں کرتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  بھارت اوراسرائیل کے حکمران اخلاقی دیوالیہ پن کا شکارہیں، یہ حکمران الیکشن جیتنے کیلئے کس حد تک جائیں گے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری