افغانستان میں پے درپے متعدد بم دھماکے، 24 افراد ہلاک یا زخمی


افغانستان میں پے درپے متعدد بم دھماکے، 24 افراد ہلاک یا زخمی

افغان حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات صوبہ ننگرھار میں متعدد دھماکے ہوئے جس میں 4شہری جاں بحق اور 20 شدید زخمی ہوئے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، مشرقی افغانستان کے صوبہ ننگرھارمیں کئی دھماکوں کے نتیجے میں کم ازکم 4 عام شہری جاں بحق اور20 شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق «جلال‌آباد» شہرکے ایک پرہجوم علاقے میں پے درپے متعدد دھماکے کئے گئے۔ ننگرھار کے گونر «شاه محمود میاخیل» کا کہنا ہے کہ ایک رکشے میں دھماکہ خیز مواد چھپایا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ دھماکے میں ہلاک یا زخمی ہونے والے تمام افراد عام شہری ہیں، زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔

واضح رہے کہ بم دھماکوں کی کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے، تاہم اس سے قبل ہونے والے تمام بم دھماکوں کی ذمہ داری داعشی دہشت گرد قبول کرتے رہے ہیں۔

خیال رہے کہ ننگرھار میں داعشی دہشت گردایک سال کے عرصے میں سرکاری اسکول، دینی مدارس، اور صحت کے مراکز سمیت متعدد عمارتوں پر حملے کرچکے ہیں۔

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری