شمال مغربی افغانستان میں سرکاری فورسز پرطالبان کے حملے، 14 اہلکار ہلاک


شمال مغربی افغانستان میں سرکاری فورسز پرطالبان کے حملے، 14 اہلکار ہلاک

شمال مغربی افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی سڑک کے کنارے نصب بم سے ٹکرانے سے 10 اہلکار ہلاک جبکہ پولیس چک پوسٹ پر طالبان کے حملے میں مزید 4 اہلکار مارے گئے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان سیکیورٹی فورسز کے اہلکار تنخواہیں لینے کےبعد فوجی کیمپ کی طرف جارہے تھے ان کی گاڑی سڑک کے کنارے نصب بم سے ٹکرا گئی۔

''فراہ'' صوبائی کونسل کے رکن «شاه محمود نعیمی» کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کے اہلکار بکتربند گاڑی میں سوار تھے اس کے باجود 10 اہلکار جان کی بازی ہار گئے۔ انہوں نے کہا کہ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ گاڑی میں سوار تمام فورسز جاں بحق ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ حادثہ «بالابلوک» نامی علاقے میں پیش آیا۔

دوسری طرف صوبہ ''سرپل'' کے گورنر کے ترجمان «ذبیح‌الله امانی» کا کہنا ہے کہ طالبان کے مسلح افراد نے ایک چک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجےمیں 4 ہلکار جاں بحق اور 22 شدید زخمی ہوگئے۔

طالبان نے صوبہ فراہ حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے تاہم سرپل حملے کے بارے میں کچھ نہیں کہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز افغان وزارت حج و زیارت  اور اوقاف کی گاڑی کو بھی بم سے اڑایا تھا جس میں کم ازکم 10 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

 

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری