کنٹرکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کا فیصلہ؛ عوام میں خوشی کی لہر


کنٹرکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کا فیصلہ؛ عوام میں خوشی کی لہر

حکومت نے تمام وزارتوں اور ڈویژن کے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے اہکاروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

خبررساں ادارے کے مطابق حکومت نے تمام وزارتوں اور ڈویژن کے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے ملازمین نے سکھ کا سانس لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے جن وزارتوں اور ڈویژن کے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ان میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کے 12000سے زائد کنٹریکٹ ملازمین بھی شامل ہیں جنہیں ن لیگ کی سابقہ حکومت کے دور میں بھرتی کیا گیا تھا۔
حکومت نے کمیٹی تشکیل دے کر اسے کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی کے لئے یونیفائیڈ پالیسی بنانے کا حکم بھی دے دیا ہے۔
عوام نے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے اور اس خبر کو تپتے صحرا میں ٹھنڈی ہوا کے جھونکے سے تعبیر کیا ہے۔
ایک طبقے کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس حکومتی فیصلے سے بےیقینی اور ڈیپریشن میں گھرے ہوئے ملازمین کی کارکردگی میں خاطر خواہ بہتری آئے گی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری