15 جولائی: ہنرمند نوجوانوں کا عالمی دن


15 جولائی: ہنرمند نوجوانوں کا عالمی دن

دنیا بھر میں آج نوجوانوں میں ہنرمندی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق کسی بھی معاشرے میں نوجوانوں کی اہمیت اور ترقی میں ان کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

اسی حوالے سے دنیا بھر میں آج نوجوانوں میں ہنرمندی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔
اس دن کو منانے کا مقصد نوجوانوں میں ہنرمندی کی اہمیت کے بارے میں آگاہی اور دلچسپی پیدا کرنا ہے۔
واضح رہے کہ یہ دن اقوام متحدہ کے زیراہتمام ہرسال منایا جاتا ہے اوراس سال اس دن کا موضوع ہے ''زندگی اور روزگار کے لئے ہنرمندی کافروغ''
یونیسکو اوراقوام متحدہ کے دوسرے اداروں نے اس دن کے حوالے سے مختلف پروگراموں کا اہتمام کیا ہے جن میں نوجوانوں کی ہنرمندی کی اہمیت پر بات کی جائے گی۔
یاد رہے کہ اقوام متحدہ نے نومبر 2014 کو ہر سال کی 15 جولائی کو نوجوانوں میں ہنرمندی کا عالمی دن منانے کا فیصلہ کیا تھا، جس کا بنیادی مقصد نوجوانوں میں ہنرمندی کی اہمیت کے بارے میں آگاہی اور دلچسپی پیدا کرنا ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری