کوہاٹ میں تیل اور گیس کے مزید ذخائر دریافت


کوہاٹ میں تیل اور گیس کے مزید ذخائر دریافت

آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمٹیڈ (او جی ڈی سی ایل) نے خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں تیل و گیس کے ذخائر دریافت کرلیے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق پاکستان کے لئے خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ سے ایک خوش خبری آئی ہے۔  

آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمٹیڈ (او جی ڈی سی ایل) نے خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں تیل و گیس کے ذخائر دریافت کرلیے ہیں۔

 تیل و گیس کے ذخائر چندا ویل 5 سے دریافت کیے گئے ہیں۔ چندا ویل کو 5440 میٹر تک کھودا گیا۔

 واضح رہے کہ چندا ویل 5 کی کھدائی اور تجزیے او جی ڈی سی ایل کے ماہرین نے کیے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ نئی دریافت سے یومیہ 5 لاکھ 12 ہزار مکعب فٹ گیس اور یومیہ 76 بیرل خام تیل مل سکے گا۔

اقتصادی ماہرین نے اس دریافت کو پاکستانی معیشت کے لئے خوش آئند قرار دے دیا ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری