بھارتی فضائیہ کا جنگی جہاز گر کر تباہ


بھارتی فضائیہ کا جنگی جہاز گر کر تباہ

بھارتی شہر گوالیار میں جنگی جہاز مگ 21 گر کر تباہ ہوگیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ مگ 21 گوالیار میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔

حادثے کے وقت طیارے میں دو پائلٹ موجود تھے جو کہ محفوظ رہے۔
حادثے کے حوالے سے بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ فضائیہ کا مگ 21 تربیتی طیارہ معمول کی پرواز پر تھا کہ گوالیار کے قریب گر کر حادثے کا شکار ہو گیا۔
طیارے میں سوار گروپ کیپٹن اور سکوارڈن لیڈر عین وقت پر جہاز سے کودنے میں کامیاب ہو گئے اور محفوظ رہے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور فورسز جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہوگئیں۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری