نواز شریف کی 2 ماہ کے لئے ضمانت منظور


نواز شریف کی 2 ماہ کے لئے ضمانت منظور

ہائی کورٹ نے طبی بنیادوں پر سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ نواز کے قائد نواز شریف کی ضمانت کی درخواست 2 ماہ کے لئے منظور کرلی ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ نواز کے قائد نواز شریف کی ضمانت کی درخواست 2 ماہ کے لئے منظور کرلی گئی ہے۔

جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے پارٹی کے صدر شہباز شریف کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے 20، 20 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض سابق وزیراعظم کی ضمانت آٹھ ہفتوں کے لیے منظور کی۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اگر مریض سمجھتا ہے کہ مزید وقت چاہیے تو پنجاب حکومت سے رجوع کیا جائے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ آٹھ ہفتے بعد ضمانت میں مزید توسیع کرنا حکومت پنجاب کا اختیار ہو گا اور اگر اس حوالے سے درخواست نہ دی گئی تو پھر ضمانت منسوخ سمجھی جائے گی۔

واضح رہے کہ نواز شریف کو چند روز قبل بلڈ پلیٹلیٹس خطرناک حد تک کم ہوجانے کے سبب سروسز ہسپتال لاہور میں داخل کیا گیا تھا۔ تاہم ان کے ذاتی معالج نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ڈاکٹر عدنان خان نے مزید بتایا کہ نوازشریف دل، گردے، اسٹروک، شریانوں کےسکڑنےکا شکار ہیں۔

اسی طرح ایم ایس سروسز اسپتال نے عدالت کو بتایا کہ نوازشریف کی حالت اس وقت بھی خطرے میں ہے۔

کیس کی سماعت کے بعد ہائی کورٹ نے طبی بنیادوں پر سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ نواز کے قائد نواز شریف کی ضمانت کی درخواست 2 ماہ کے لئے منظور کرلی ہے۔

اس حوالے سے وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم بیمار نواز شریف سے سیاسی مقابلہ نہیں کرنا چاہتے، وہ صحت مند ہو کر سیاست کے اکھاڑے میں واپس آئیں۔ امید ہے کہ نواز شریف ضمانت کے عرصے میں اپنی صحت پر توجہ دیں گے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ نواز شریف نے میڈیکل گراؤنڈ کی بنیاد پر عدالت سست ریلیف حاصل کیا ہے۔ 8 ہفتے بعد نواز شریف کی صحت دیکھ کر ہی فیصلے کیے جائیں گے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری