بحریہ ٹاؤن کراچی میں تھیم پارک کا افتتاح


بحریہ ٹاؤن کراچی میں تھیم پارک کا افتتاح

بحریہ ٹاؤن کراچی میں تیار کردہ جدید ترین جھولوں اور تفریحات پر مشتمل ایڈونچر لینڈ اپنے افتتاح کےلیے بالکل تیارہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ایڈونچر تھیم پارک کی افتتاحی تقریب میں مہمانوں کی دلچسپی کے لئے شان دار انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ اس موقع پر گرینڈ آتش بازی کا دلکش مظاہرہ  بھی کیا جائے گا۔

بحریہ ٹاؤن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایڈونچر لینڈ میں موجود جھولے ہر عمرکے مرد وخواتین اور بچوں کے لیے انتہائی مختلف اور انوکھے ثابت ہونگے۔

تھیم پارک کے واٹر سیکشن میں موجود تفریحات بھی اپنی مثال آپ ہیں۔

بحریہ ٹاؤن کا کہنا ہے کہ تھیم پارک کی خاص بات یہاں موجود ڈائنو پارک ہے جو بچوں اور بزرگوں کوہزاروں سال پہلے کی دنیا میں لے جائے گا جو ان کے لئے حیرت انگیز لمحہ ہوگا۔

پارک میں موجود بین الاقوامی اور مقامی فوڈ چینز پر مشتمل فوڈ کورٹ کی تیاریاں بھی عروج پر ہیں۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری